علی زیدی کا آصف زرداری کی امریکہ میں جائیداد بارے نیا انکشاف

اسلام آباد (پبلک نیوز) علی زیدی کا سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکہ میں جائیداد بارے نیا انکشاف، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکہ میں جائیدادوں کے مبینہ دستاویز منظر عام پر لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آصف زرداری کی گمنام جائیدادوں کو ڈھونڈ نکالا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکہ میں جائیداد بارے نیا انکشاف کر دیا۔ علی زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکہ میں جائیدادوں کے مبینہ دستاویزات بھی منظر عام پر لے آئے۔

 

 

علی زیدی نے آصف زرداری کی امریکہ میں زیر ملکیت جائیدادوں کی پراپرٹی ٹیکس کی دستاویزات اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کر دیں۔ 524 ایسٹ، سٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37F نیویارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح پڑھا جاسکتا ہے۔

علی زیدی کی جانب سے امریکا میں زرداری کے ملکیتی اپارٹمنٹ کے حوالے سے ٹویٹ کردہ دستاویزات میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض ٹیکس رسیدوں پر ٹیکس واجبات ادا کرنے کے نوٹسز بھی شامل ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں