الیکشن مہم جاری، شیخ رشید کا عوام کو خوش کرنے کا نیا انداز

راولپنڈی (پبلک نیوز) امیدوار ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے لاکھ جتن کرنے لگے۔ لیکن ان سب میں شیخ رشید سر فہرست ہیں۔ وہ کبھی سگار لے کر بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی موٹر سائیکل پر ووٹ مانگنے جاتے ہیں لیکن اب کی بار انھوں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دے دیا ہے جس نے ان کو میڈیا کی خبروں کا موضوع بنا دیا ہے۔

پبلک نیوز کے مطابق شیخ رشید نے ووٹ کے حصول کے لیے ہر وہ کام کرنے کی ٹھان رکھی ہے جو ووٹ دلوا سکے۔ انھوں نے کبھی ایئر ہوسٹس کے سیلفیاں بنوائی تھیں تو کبھی وہ بھاگ کر اپنے متعلقہ ٹارگٹ تک پہنچے تھے لیکن وہ سب چیزیں ووٹ کے حصول کی خاطر انجام نہیں دی گئی تھیں۔ مگر الیکشن سر پر آیا تو انھوں نے رابطہ مہم بھی تیز کر دی جبکہ ساتھ ہی انھوں نے انتخابی مہم میں ہر طرح کی تگ و دو کا بھی آغاز کیا۔ وہ سب سے پہلے تو اپنی رئیسانہ شان و شوکت چھوڑ کر اور اپنی مہنگی مہنگی گاڑیوں سے اتر کر موٹر سائیکل پر سوار ہوئے اور اپنے حلقہ کے ہر ہر گھر میں گئے اور ووٹ مانگا۔

لیکن یہ سب تو اپنی جگہ، اب وہ تندور پر روٹیاں بھی لگانا شروع ہو گئے ہیں۔ جی ہاں! شیخ رشید نے انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز اپنا لیا ہے۔ اپنے ووٹرز کو خوش کرنے اور اپنےلیے ووٹ کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ووٹرز کو تندور پر روٹیاں لگا کر دیتے رہے۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ پنڈی بوائے نے ووٹرز کے دل جیتنے کے لیے نان بھائیوں کا روپ دھار لیا ہے۔ شیخ رشید اپنے حلقہ میں انتخابی مہم پر نکلے تو ایک تندور پر جا رکے جہاں تندور پر نان لگا کر اپنے ووٹرز کو خوش کرتے رہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید اس سے پہلے جیمز بانڈ کا روپ دھارے موٹرسائیکل پر انتخابی مہم چلاتے ہوئے بھی پائے گئے تو کبھی اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ ناشتے کی میز بھی سجاتے رہے۔ پنڈی بوائے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ بلاشبہ یہ ان کا خاصہ بھی رہا ہے۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں