پی ایس ایل سیزن فائیو کے سارے میچز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ

 

لاہور (پبلک نیوز) پی ایس ایل سیزن فائیو کے سارے میچز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیزن 5 میں پہلی بار پشاور، ملتان، راولپنڈی اور کشمیر میں بھی میچز ہوں گے۔ تمام میچز پاکستان میں کرانے کی حتمی منظوری وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ محکموں کی مشاورت سے ہوگی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن 5 کا پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کروانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے سپرلیگ  سیزن فائیو 20 فروری سے شروع ہوگا۔ فائنل 22 مارچ  کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  کروانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

 

پی سی بی ذرائع کے مطابق سیزن 5 میں پہلی بار پشاور، ملتان، راولپنڈی اور کشمیر میں بھی میچز ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت 11 مقابلوں کی میزبانی  لاہور کرے گا جبکہ کراچی میں 9 میچز ہونگے۔ راولپنڈی کو 8، ملتان 4، پشاور اور آزاد کشمیر کو  ایک ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

 

واضح رہے کہ سپر لیگ سیزن 5 کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی حتمی منظوری وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ محکموں کی مشاورت سے ہوگی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں