پی ایس ایل 5 کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے، وزیر اعظم کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں کے تمام میچ پاکستان میں کرانے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے۔ ہم سیاحت کے لیے نئے نئےعلاقے کھولیں گے۔ پاکستانی شمالی علاقہ جات سوئٹزر لینڈسے دوگنا ہیں۔ سیاحت کے حوالے سے ایک نئی ویب سائیٹ بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 60کی دہائی میں ملک بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ ہم امن کے راستے پر نکل چکے ہیں۔ ہندوستان میں الیکشن تک تھوڑی کشیدگی ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں