پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ٹول ٹیکس اضافہ واپسی کا مطالبہ، پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس  لینے کا مطالبہ کر دیا۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر لاہور شہر کو بند کرنے اور پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

لاہور پریس کلب میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق نبیل نے شہر بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی،،،کہتے ہیں ٹریفک پولیس کے حراساں کرنے، ناجائز ٹول پلازہ اوربے روزگاری کے خلاف یکم نومبر کو پہیہ جام کر دیں گے۔

جمعرات یکم نومبر صبح 11بجے سے ٹرک اڈہ بتی چوک آزادی چوک ،بابو صابو پر روڈ بلاک کر دیں لاہور کے تمام داخلی خارجی راستے بند کردیں گے پرامن احتجاج کراچی سے کے پی تک کریں گے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق نبیل کاکہناتھاکہ مسائل کے حل تک وہ کسی حکومتی اہلکار سے نہیں ملیں گے گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ نوٹس لیں۔

گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب ایکشن لیں ان سے ہی بات کریں گے کسی لالی پاپ میں نہیں آئیں گے ایف بی آر پر ود ہولڈ نگ ٹیکس نہ ڈالا جائے اتنا وزن ڈالیں جتنا برداشت کر سکیں۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نےاعلان کیا کہ جب تک لاہور داخلے پر موٹروے حکام، رنگ روڈ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے زائد چالان اور کسٹم حکام کی جانب سے ڈرایئورز کو بے جا ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں کیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں