پاکستان میں تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے 

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بینکاری نظام پر ہیکرز کے حملوں سے متعلق خفیہ رپورٹ پبلک ہو گئی۔

پاکستان میں تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بینکاری نظام پر ہیکرز کے حملوں سے متعلق خفیہ رپورٹ پبلک ہو گئی۔ 22 بینکوں کے 19 ہزار کسٹمرز کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ ایک اے ٹی ایم کارڈ یا ڈیٹا 150 سے 100 ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ یا دو مہینے بعد اپنا خفیہ کوڈ تبدیل کر لینا چاہیے۔ اپنے کارڈز کے بیرون ملک آن لائن استعمال پر پابندی عائد رکھیں۔ جب بھی بیرون ملک کوئی ٹرانزیکشن کرنا ہو، عارضی طور پر پابندی ہٹالی جائے اور ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عائد کردی جائے۔ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کے کارڈ کا کسی بھی قسم کا مشکوک استعمال کیا گیا ہے، جیسے کہ اس پر کوئی خریداری کی گئی ہے تو فوراً اپنے بینک کو مطلع کریں تاکہ وہ اسے بلاک کرسکیں۔

 

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں