کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے پاکستان کی آل ٹائم بیسٹ ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر دیا

پبلک نیوز: کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے پاکستان کی آل ٹائم بیسٹ ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا۔ عمران خان ٹیم کے کپتان جبکہ بورے والا ایکسپریس اور انضی دی لیجنڈ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

ای ایس پی این کی جانب سے بنائی گئی ٹیم میں پاکستانی لیجنڈ ماجد خان اور سعید انور کو اوپنر منتخب کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے بازوں میں ظہیر عباس، جاوید میانداد اور مصباح الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

وکٹ کیپنگ کا شعبہ معین خان کے سپرد جبکہ اسپین باولنگ کے لیے مشتاق احمد کو منتخب کیا گیا ہے۔ آل راونڈرز کی کیٹیگری میں عبدالرزاق اور وسیم اکرم کو رکھا گیا ہے۔

سپیڈ اسٹار شعیب اختر بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے انضمام الحق اور وقار یونس ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں