لاہور رنگ روڈ منصوبہ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور(پبلک نیوز) شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ، رائے ونڈ میں غیر قانونی تعمیر کے بعد لاہور رنگ روڈ منصوبے میں بھی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آنے لگیں۔ نیب نے تفتیش شروع کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

 

سابق پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ نیب کے ریڈار پر آنے لگا، نیب نے رائے ونڈ منصوبے کے بعد رنگ روڈ پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں ہیں، جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمٹ سے منصوبے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق لاہور رنگ روڈ کا فائدہ عوام کی بجائے لیڈف مافیا اور اہم ترین سابق حکومتی شخصیات کو ہوا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو فائدہ دینے کے لیے کئی مقامات سے رنگ روڈ کے روٹ کو تبدیل کیا گیا اور کئی ایسی سستی ترین پراپرٹیاں پہلے ہی خریدی گئیں اور پھر رنگ روڈ کا روٹ موڑ کر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنا کر اربوں روپے کمائے گئے۔ رنگ روڈ کو راؤنڈ تک لے جانے کا مقصد شریف خاندان کی زمینوں کی قیمتیں بڑھانا تھا، جس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد متعلقہ افسران کو بھی طلب کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں