شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو امداد فراہمی میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

لاہور(ادریس شیخ) خادم اعلیٰ کے دور میں دہشت گردی کا شکار شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو امداد فراہمی میں بھی مبینہ کرپشن کا انکشاف، شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے امداد فراہمی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

 

سرکاری دستاویزات کے آئی ڈی پیز کیلئے ریلیف گڈز کی پیکنگ، عید گفٹ پیکج اور مویشیوں کے چارے میں بھی کرپشن کی گئی، امدادی سامان کے بیگز، بینرز، اسٹکرز کی چھپائی میں غیر قانونی طور ٹھیکیداروں کو خطیر رقوم نواز دی گئیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے عید گفٹ پیکج میں 20 ہزار ان سلے لباس، کھلونوں اور مٹھائی کی خریداری میں بھی قومی خزانے کو چونا لگایا گیا۔

پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر لباس، کھلونوں اور مٹھائی کی فراہمی کا ٹھیکہ دیا۔ شمالی وزیرستان کے آئی ٹی پیز کے مویشیوں کے چارے میں خرید کے ٹھیکے میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی، مویشیوں کے 5 لاکھ 4 ہزار کلو گرام چارے کی خرید میں بھی من پسند کمپنیز کو نوازا گیا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں