گلشن معمار میں بااثر افراد کی غنڈہ گردی، مظلوم محنت کش شخص پر مبینہ تشدد

کراچی(پبلک نیوز) گلشن معمار میں با اثر شہریوں مظلوم شخص پر ظلم کی انتہا کر دی۔ غازی نامی شہری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔ بااثر افراد نے غریب شخص پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی۔

 

گلشن معمار میں بااثر افراد کی غنڈہ گردی۔ پیسے کی لین دین یا ہے دھوکا بازی کا چکر، شہریوں نے اپنی عدالت خود لگالی۔ غازی نامی شہری پر برہنہ کر کے بدترین تشدد۔ تشدد کی ویڈیو پبلک نیوز منظر عام پر لے آیا۔ بااثر شخص نے تشدد کے بعد غازی کو پولیس کے ہاتھوں گرفتاربھی کروا دیا۔ پولیس نے غازی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی متحرک ہو گئی۔

 

ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے تھانہ گلشن معمار کی حدود میں محنت کش پر مبینہ بہیمانہ تشدد اور تھانہ ایس ایچ او کی جانب سے شکایت کی عدم وصولی اور محنت کش کے ورثاء سے منفی برتاؤ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کر لی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں