بالی وڈ کے 'بابوجی' الوک ناتھ بھی جنسی الزامات کی زد میں آگئے

پبلک نیوز: می ٹو مہم نے بالی وڈ کا رخ کر لیا ہے۔ اب بالی وڈ کے 'بابوجی' الوک ناتھ پر ساتھی اداکاراؤں نے زیادتی کے الزام لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے بابو جی بھی جنسی الزامات کی زد میں آگئے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ سنسکاری اداکار 'الوک ناتھ' پر فلم ساز ونیتا نندا اور اداکارہ 'سندھیا مریدُل' نے جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا۔

ونیتا نندا نے کہا کہ انہیں الوک ناتھ نے19سال پہلے ان کے گھر پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ الوک ناتھ نے متعدد فلموں میں بابوجی کا کردار نبھایا اور انہیں نہایت مہذب شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

سندھیا مریدُل نے الوک ناتھ پر متعدد بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔ سندھیا مریدُل نے کہا کہ الوک ناتھ نے زیادہ شراب پی کر ان کے کمرے میں گھس کر ان سے زیادتی کی کوشش کی جس پر باقی ٹیم نے دخل اندازی کرتے ہوئے انہیں بچایا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں