ڈیم فنڈز مہم میں عمران خان کی ٹیم کو حیرت انگیز کامیابیاں

اسلام اباد(پبلک نیوز) کہیں سے ڈالر تو کہیں سے یورو، ڈیم فنڈز مہم میں عمران خان کی ٹیم کوحیرت انگیز کامیابیاں حاصل ہوئی۔ سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں سات ممالک سے 30 کروڑ سے زیادہ فنڈ جمع ہوئے۔


ڈیم فنڈز مہم میں عمران خان کی ٹیم کو بھرپور کامیابیاں سمیٹے وطن واپس پہنچ گئی۔ سینیٹرفیصل جاوید کی سربراہی میں سات ممالک سے 30 کروڑ سے زیادہ فنڈ جمع ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان، شعیب اختر اور شاہد آفریدی کے دستخط والے ببیٹس اور گیندیں نیلام کی گئیں۔

 

ذرائع کے مطابق مشترکہ ڈیم فنڈ مہم کے دوران دبئی سے 10 لاکھ ڈالر جمع کئے گئے۔ بیلجیم اور فرانس سے پاکستانیوں نے دو، دو لاکھ یورو جمع کرائے۔ ناروے میں پاکستانیوں نے دل کھول کر ڈیم فنڈ میں رقم دی۔ ٹیم کو دو گھنٹے میں 8 کروڑ روپے ملے۔ آسٹریا سے ایک لاکھ یورو جبکہ یونان سے 90 ہزار یورو جمع کئے گئے۔

 

ڈنمارک سے پاکستانیوں نے گیارہ لاکھ ڈینش کرونے ڈیم فنڈ میں دئیے۔ ڈیم فنڈز مہم کی ٹیم کے سربراہ سینیٹر فیصل جاوید یورپ کے دورے سے واپس پاکستان پہنچ گئی۔ سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں ڈیم فنڈز کی ٹیم اگلے مرحلے میں امریکہ اور برطانیہ کا رخ کرے گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں