آئی ایم ایف کے لوگوں کو قوم کے کندھوں پر سوار کرنا آزادی و خودمختاری کیلئے خطرہ ہے: سراج الحق

اسلام آباد (پبلک نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران باہر کی دنیا کی بجائے اپنی قوم پر اعتماد کریں۔ آئی ایم ایف کے لوگوں کو قوم کے کندھوں پر سوار کرنے سے ہماری آزادی اور خود مختاری کو خطرہ ہے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے 73سال بعد آئی ایم ایف کی شکل میں ہمیں ایسٹ اینڈیا کمپنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ حکومت کے خلاف بیا ن دینے پر مولانا فضل الرحمن سے چھینی گئی سکیورٹی واپس کی جائے۔ 2007ء کے بعد کسی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم سے خاص طور پر غریب صوبوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہوتا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ نہ ملنے پر خیبرپختونخواہ اور خاص طور پر قبائلی علاقہ جات شدید محرومی اور پسماندگی کا شکار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اعلانات تو کرتی ہے مگر عملاً کچھ نہیں کیا جارہا۔ وسائل پر مرکز کا قبضہ ہے اور صوبوں کو ان کا حصہ نہیں مل رہا۔ یہ مناسب نہیں کہ کوئی حکومت کے خلاف بات کردے تو اس سے سیکورٹی چھین لی جائے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں