امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات کا اگلا دور قطر میں شروع

پبک نیوز: امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات کا اگلا دورقطرمیں شروع ہو گیا ہے۔ مذاکرات میں امریکی فوج کاانخلا، افغانستان میں مکمل جنگ بندی، کابل حکومت سے براہ راست مذاکرات اورافغان سرزمین کادوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے طریقہ کارپرپیش رفت ہوگی

افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور قطر میں شروع ہو گیا ہے۔ امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں کابل حکومت کا کوئی بھی نمائندہ شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا، افغانستان میں مکمل جنگ بندی، افغان سرزمین کا دوسرے ملک کے خلاف استعمال اوردہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دینا پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ زلمے خلیل زاد طالبان کو کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پرقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ طالبان کابل حکومت کو کٹھ پتلی حکومت قرار دیتے ہوئے براہ راست مذاکرات سے انکار کرتے آئے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں