امریکا کا یکم ستمبر سے چین کی مصنوعات پر نئے ٹیکس کا فیصلہ مؤخر

 

پبلک نیوز: امریکا نے یکم ستمبر سے چینی اشیاء پر لگانے والے نئے ٹیکس کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ امریکا نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تجارتی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم ستمبرسے 150 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر دس فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ 15 دسمبر تک موخر کر دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ٹیکس سے استشنی مصنوعات میں لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کھلونے شامل ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق چین کی دیگر مصنوعات پر ٹٰیکس لگانے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

 

امریکہ کی جانب سے کہنا تھا کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں اضافے کی بجائے بات چیت سے معاملات حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں