امریکا روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے اہم معاہدے سے دستبردار

پبلک نیوز: واحد سپر پاور ملک بننے کی خواہش، امریکا نے روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز تاریخی معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے اہم معاہدے سے دستبردار ہونے کو تیار۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیواڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ اس لیے معاہدہ معطل کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔ معاہدے کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے۔ یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹر ہے۔

ادھر روس کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی اقدام اس واحد عالمی نظام کے خواب کے حصول کی خواہش ہے جہاں وہ اکیلا عالمی معاملات کی نگرانی کرے، امریکی صدر کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں