امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے ناراض

پبلک نیوز: اپنی پارٹی پر تنقید ہوئی تو امریکی صدر کے مثبت خیالات بھی منفی ہو گئے۔ وسط مدتی انتخابات میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ڈیموکریٹس کا ساتھ دینے اور ریپبلکن سینیٹ کی امیدوار پر تنقید کرنے پر ٹرمپ نے کہا کہ اب انھیں ٹیلر سوئفٹ کا میوزک 25فیصد کم پسند آئے گا۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشہور گلوکارہ ٹیلر سوفٹ سے ناراض ہوگئے، کہا سوفٹ کی آواز کا بڑا مداح تھا لیکن ان کی پوسٹ کے بعد ان کے میوزک کے لیے پسند میں 25فیصد کمی آ گئی ہے۔

2012میں ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں ٹیلر سوئفٹ کو شاندار قرار دیتے ہوئے اپنے ساتھ تصویر کھچوانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ گزشتہ روز ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی 28سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ 2سال کے دوران دنیا میں ایسی صورتحال پیدا ہوئیں کہ اب وہ اسے نظر انداز نہیں کر سکتیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں