امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع جیمز میٹس کو گُڈ بائے بول دیا

پبلک نیوز: ہمیشہ جلدی میں رہنے والے امریکی صدر نے 2 ماہ قبل ہی جیمز میٹس کو گُڈ بائے بول دیا۔ شام سے امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر مستعفی ہونے والے جیمز میٹس کی جگہ نائب وزیرِ دفاع پیٹرک شینن کو قائم مقام وزیرِ دفاع مقرر کر دیا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فروری تک کا انتظار نہ ہوا۔ جیمز میٹس کے مستعفی ہونے پر ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعہ اعلان کرتے ہوئے نائب وزیرِ دفاع پیٹرک شینن کو قائم مقام وزیرِ دفاع مقرر کر دیا۔

جس کے بعد اب جیمزمیٹس یکم جنوری کو وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ شام سے امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر صدر سے اختلافات کے باعث چند روز قبل جیمزمیٹس، وزیر دفاع کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب شام سے امریکی فوج کی واپسی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ تاہم ابھی فوج کے انخلاء کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں