امریکی باکسر نے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا

نیویارک(پبلک نیوز) امریکی باکسر کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ عامر خان چھٹے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ ہو گی۔ عامر خان نے شکست پر مداحوں سے معذرت کر لی۔

 

ناقابل شکست امریکی باکسر کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بھی ہرا دیا۔ کرافورڈ نے کیرئیر کی 35 ویں فائٹ بھی جیت لی۔ امریکی شہر نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں دونوں حریف ایک دوسرے کے خلاف رنگ میں اترے۔ عامر خان اور ٹیرینس کرافورڈ کے درمیان چوتھا راؤنڈ مکمل ہونے پر ٹیرنس کو عامر خان پر 10-9 سے برتری حاصل رہی۔

 

میچ میں سنسنی موڑ اس وقت آیا جب چھٹے راؤنڈ میں ٹیرنس کے غلط شارٹ پر عامر خان شدید درد کے باعث بے بس نظر آئے۔ ڈاکٹرز نے عامر خان کو مزید فائٹ جاری رکھنے سے روک دیا اور ٹیرنس کو عامر خان کے خلاف ٹکنیکل بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا۔ چھٹے راونڈ اور کھیل کے اختتام تک 31 سالہ کرافورڈ کے مجموعی پوائنٹس 49 اور عامر خان کے 45 پوائنٹس اسکور ہوئے۔

 

فائٹ کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ بیلٹ کے نیچے اور پیٹ پر مکوں سے شدید درد ہوا، شکست پر مداحوں سے معافی مانگتا ہوں۔ کھیل میں متعدد بار ٹیرنس نے غلط مکوں سے عامر خان کو بے بس کیا۔ ٹیرنس کے غلط شارٹس پر سوشل میڈیا پر بھی انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ باکسنگ ایکسپرٹس اور مداحوں نے ٹیرنس کی فتح کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے متنازعہ فائٹ بھی کہا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں