امریکی کانگریس میں سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کیخلاف قرارداد منظور

پبلک نیوز: امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قرارداد کو ویٹو کرنے کا امکان ہے۔

 

یمن خانہ جنگی کو سٹاپ لگانے کی ایک اور کوشش کی جارہی ہے۔ امریکی کانگریس میں سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ ایوان نمائندگان سے قبل امریکی سینیٹ بھی قرارداد منظور کرچکی ہے۔

 

واضح ہے کہ یمن خانہ جنگی میں استعمال ہونے والے اسلحے سے عام شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیں گے۔ ٹرمپ حکومت نے سعودی عرب کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں