امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹ جین نیلسن نے عہدہ چھوڑ دیا

واشنگٹن(پبلک نیوز) ٹرمپ کی کابینہ سے ایک اور استعفیٰ، امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹ جین نیلسن نے عہدہ چھوڑ دیا ہے، صدر نے نیلسن کی جگہ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے کمشنر کیون مک الینن کو نیا سیکریٹری مقرر کر دیا۔

 

ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اور وکٹ ڈاون، امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹ جین نیلسن عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔ نیلسن کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ بطور سیکریٹری کرسٹ جین نے ٹرمپ کی متنازعہ امیگریشن پالیسی کا بھرپور دفاع کیا۔

 

کرسٹ جین نیلسن نے اپنے عہدہ کو چھوڑنے کی وجہ نہ بتائی، تاہم ٹوئٹ کیا کہ یہ وقت ان کے استعفےٰ کے لیے مناسب ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نیلسن کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انھوں نے کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے کمشنر کیون مک الینن کو نیا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اور وکٹ ڈاون، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹ جین نیلسن عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔ نیلسن کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ بطور سیکریٹری کرسٹ جین نے ٹرمپ کی متنازعہ امیگریشن پالیسی کا بھرپور دفاع کیا۔

 

کرسٹ جین نیلسن نے اپنے عہدہ کو چھوڑنے کی وجہ نہ بتائی، تاہم ٹوئٹ کیا کہ یہ وقت ان کے استعفےٰ کے لیے مناسب ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نیلسن کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انھوں نے کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے کمشنر کیون مک الینن کو نیا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں