ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو "کرکٹ بیٹ" کا تحفہ

 

واشنگٹن(پبلک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو وائٹ ہاوس آمد پر کرکٹ بیٹ کا تحفہ دیا۔ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے بلے پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہے۔ آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں ٹرمپ نے وزیراعظم کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وائٹ ہاؤس میں دونوں شخصیات کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔ امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کے ماضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ’بلا‘ تحفے میں دیا۔

 

ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے بلے پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہے۔ واضح رہے کہ آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔

 

 ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ 'زبردست کھلاڑی' اور پاکستان کے 'مقبول ترین وزیراعظم' ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو تحفے میں کیا دیا اس کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں