امریکا نے بھارت کا خصوصی تجارتی ملک کا درجہ ختم کر دیا

پبلک نیوز: امریکا نے بھارت کا خصوصی تجارتی ملک کا درجہ ختم کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا جی ایس پی کا درجہ ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امریکا کو اپنی منڈیوں تک رسائی دینے میں ناکام رہا۔ فیصلے کا اطلاق پانچ جون سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں دوبارہ منتخب ہونےوالے وزیراعظم نریندر مودی کو حلف لیتے ساتھ بین الاقوامی محاذ پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ امریکا نے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی ملک کا درجہ ختم کر دیا۔

بھارت کے جی ایس پی درجے کو ختم کرنے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کیا جس کا اطلاق 5 جون سے ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت امریکا کو اپنی منڈیوں تک رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا ہے جس کے باعث امریکا نے بھارت کو دیئے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ایس پی پروگرام کے تحت مختلف بھارتی مصنوعات کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل تھا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں