امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازع فیصلہ

 

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازع فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں ہونے والے عالمی ہتھیاروں کے معاہدہ سے نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوباما دور کے کیے جانے والے معاہدے ایک بعد ایک کر کے ختم کر رہے ہیں۔ پہلے آئی این ایف ٹریٹی اور ایران نیوکلیئر معاہدوں سے نکلنا اور اب 2013 میں کیے جانے والے عالمی ہتھیاروں کے معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

 

 

ڈونلڈٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے اراکین کو کہا کہ امریکا اس معاہدہ سے نکلنے کا بہت جلد اعلان کرے گا۔ ڈونلڈٹرمپ نے سینیٹ سے معاہدے کی توثیق نہ کرنے کی درخواست کی۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ ہم معاہدہ کی آڑ میں سیکنڈ امینڈمینٹ کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں