شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء شروع، پہلا دستہ روانہ

پبلک نیوز: شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شمال مشرقی صوبہ سے پہلا دستہ روانہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے اتحادیوں کی ناراضگی مول لیتے ہوئے امریکا نے خانہ جنگی کےشکار ملک 'شام' سے فوج کے پہلے دستے کا انخلاء کر دیا۔

پہلا دستہ 10 بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ شمال مشرقی صوبے 'ہساکا'  کےعلاقے رملین کے فوجی اڈے سے روانہ کیا گیا۔ رمیلن تیل کی کثرت کے باعث اہم علاقہ ہے، جو شامی فورسز کے اتحادی کردوں کے کنٹرول میں ہے۔

واضح رہے کہ19 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے فوج کے انخلا کا اعلان کیا تھا کہ امریکا نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دے دی ہے جبکہ شام میں 2 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں