لاکھوں مظاہرین نے سیکنڈز میں ایمبولینس کیلئے راستہ بنا دیا

 

پبلک نیوز: ہانگ کانگ میں مظاہرین کی جانب سے انسانیت اور ڈسپلن کی اعلیٰ مثال قائم کر دی گئی۔ لاکھوں مظاہرین نے سیکنڈز میں ایمبولینس کا راستہ صاف کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دنیا میں سب کے دل جیت لیے۔

 

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں مظاہرین نے انسانیت اور ڈسپلن کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ لاکھوں کے مجمع نے ایمبولینس کے سائرن کی آواز سنتے ہی سیکنڈز میں راستہ صاف کر دیا۔ ایمبولینس گزرنے کے بعد مظاہرین پھر احتجاج میں مصروف ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دنیا میں سب کے دل جیت لیے۔

 

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں