کراچی کا لوہار دبئی میں کروڑوں روپے کی جائیداد کا مالک

کراچی (پبلک نیوز) دبئی میں کروڑوں روپے کی جائیداد کا مالک بننے پر کراچی کا لوہار چیخ پڑا اس کا کہنا ہے کہ تیس برس ہو گئے پورا کراچی نہیں دیکھا دبئی کیسے جاسکتا ہوں۔ سپریم کورٹ بے نامی جائیداد کے معاملے پر ایف آئی اے کو پابند کرے کہ پہلے ایسے واقعات کی تفتیش کرے پھر نوٹس دے۔

ایک کے بعد ایک بے نامی اکاونٹ اور جائیداد  کا انکشاف ہونے لگا۔ کراچی کا لوہار بیرون ملک کرڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا۔ نشتر روڈ پر کام کرنے والا عمران کہتا ہے پورا کراچی آج تک نہیں دیکھا دبئی کیسے جاوں گا۔

بے نامی جائیداد کے مالک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 20 نومبر کو حاضر ہونے کا نوٹس دیا ہے۔ نشتر روڈ پر لوہے کے گیٹ اور جالیاں بنانے والا عمران کہتا ہے کہ ایف آئی اے کے نوٹس پر ان کے اہلخانہ کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

بے نامی جائیداد کے مالک نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ایف آئی اے کو پابند کیا جائے ایسے معاملات کی پہلے تحقیقات کرے پھر ذمہ داروں کو نوٹس جاری کرے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں