شمالی کوریا کا ایک بار پھر میزائل تجربہ

پبلک نیوز: شمالی کوریا کا ایک بار پھر میزائل تجربہ، شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں دو میزائل فائر کر دیے۔

 

شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں مزید دو میزائل فائر کر دیئے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے دو نامعلوم میزائل جاپان کے سمندر میں داغے گئے۔ شمالی کوریا کی جانب سے رواں سال میزائل فائر کرنے کا یہ 12واں ٹیسٹ ہے۔

 

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق میزائل جنوبی پایونگُن صوبے سے لانچ کیے گئے۔ یہ ٹیسٹ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایٹمی مذاکرات پر پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں