انتخابات کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان

لاہور (پبلک نیوز) انتخابات کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا۔ شریف ٹرسٹ کو نادرا کے ڈیٹا تک رسائی کا انکشاف ہوگیا۔

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق سرکاری ویب سائٹ پر پاکستان کے تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہے لیکن اس پرنجی ٹرسٹ کا پیج بھی موجود ہے۔ نادرا یا الیکشن کمیشن نے ابھی تک اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ سوال یہ ہے کہ شریف ٹرسٹ کا پیج کس حیثیت میں سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے؟

کیا سرکاری معلومات تک کسی نجی ٹرسٹ کو رسائی دی جاسکتی ہے؟ کیا شریف ٹرسٹ کے لوگ سارے پاکستان کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں؟ نادرا ڈیٹا لیک کا مسئلہ ابھی حل ہوا نہیں تھا کہ ایک اور پنڈورا باکس کھل گیا۔ پبلک منتظر ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن یا وزارت داخلہ اس پر کب ایکشن لیتے ہیں؟

مزید تفصیلات کیلئے ویڈیو دیکھیں:

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں