اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ سعودی عرب جانے والی 2خواتین مسافروں سے منشیات سے بھرے 80کیپسول برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پبلک نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد آئیر پورٹ پر اے این ایف کی جانب سے کارروائی گئی۔ جس میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق دو خواتین مسافروں نے 80 منشیات سے بھرے کیپسول نگل کر سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ شمیم بی بی اور عاصمہ نامی خواتین مسافروں کا نجی پرواز 274 سے مدینہ جانا چاہتی تھی۔ شمیم بی بی اور عاصمہ نے چالیس چالیس منشیات کے کیسپول نگل رکھے ہیں۔ دونوں خواتین مسافروں کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ذرائع کے مطابق دونوں خواتین مسافروں کو ہسپتال منتقل کر کے منشیات کے کیپسول برآمد کیے جائیں گے۔ شمیم بی بی اور عاصمہ سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں