اداکارہ انجلینا جولی بریڈ پٹ سے رشتہ ازدواجی جلد ختم کرنے کی منتظر

نیویارک (پبلک نیوز) دل اور راہیں تو جُدا ہو گئیں لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی جوڑی قانوناً ایک دوسرے سے الگ نہ ہو سکی۔ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے بعد سے بریڈ پٹ نے بچوں کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

 

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی، اداکار بریڈ پٹ سے جڑی تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال تک بریڈ پٹ سے چھٹکارا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے عدالت میں پیش کیے گئے کاغذات میں بتایا کہ علیحدگی کے بعد سے بریڈ پٹ بچوں کی پرورش کے لیے رقم کی ادائیگی نہیں کر رہے۔

 

انجلینا جولی نے طلاق کے لیے درخواست ستمبر 2016 میں دی تھی۔ دونوں کے چھ بچے ہیں، جو فی الحال انجلینا جولی کی نگہداشت میں ہیں۔ دونوں کے درمیان 10 سال تک معاشقہ رہا جس کے باعث یہ ہالی وڈ کی سب سے بڑی گلیمرس جوڑی اور پاور کَپل بن گیا تھا۔

 

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں