رافیل طیاروں کی ڈیل، امبانی کو 1100 کروڑ کا فائدہ کیسے ہوا؟

پبلک نیوز: بھارت کی فرانس سے رافیل طیاروں کی ڈیل میں فائدہ کس کو ہوا؟ فرانسیسی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مودی کی وجہ سے کاروباری شخصیت انیل امبانی کو گیارہ سو کروڑ کا ٹیکس معاف کیا گیا۔

 

رافیل تنازعے کے مرکزی کردار طاقتور صنعتکار اور اربوں ڈالرز کے مالک انیل امبانی پر مودی کی نوازشیں۔ فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انیل امبانی مودی جی کی وجہ سے تقریباً 14 کروڑ 30 لاکھ یورو کے ٹیکس کی ادائیگی سے بچ نکلے۔

 

فرانس میں انیل امبانی کی ریلائنس ایٹلانٹک فلیگ فرانس کے نام سے رجسٹرد کمپنی پر 2007 سے 2010 کے درمیان فرانسیسی حکام کی جانب سے چھ کروڑ یورو کے ٹیکس کی عدم ادائیگی کی تحقیقات جاری تھیں۔

ریلائنس نے تصفیہ کے لیے حکام کو 73 لاکھ یوروز کی پیشکش کی، جسے فرینچ ٹیکس اتھارٹیز نے ٹھکرا دیا۔ 2010 سے 2012 کے درمیانی عرصے میں ایک اور تحقیقات میں فرانسیسی حکام نے مزید 9 کروڑ 10 لاکھ یورو کا مطالبہ کیا۔

 

اپریل 2015 میں وزیراعظم نریندر مودی نے ڈسالٹ سے 36 رافیل فائٹر طیارے خریدنے کا اعلان کیا، تو ریلائنس کو فرانسیسی ٹیکس کی مد میں  واجب الادا رقم 15 کروڑ 10 لاکھ یوروز تک جا پہنچی تھی۔

 

تاہم مودی کے رافیل ڈیل کے اعلان کے چھ ماہ بعد ہی فرانسیسی حکام نے ریلائنس کی 73 ملین یوروز کی آفر قبول کرلی اور اس طرح امبانی نے 14 کروڑ30 لاکھ  یوروز کا ٹیکس معاف کروایا۔

حارث افضل  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں