انڈین حکومت کا پھر پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کا پروپیگنڈہ

نئی دہلی (پبلک نیوز)انڈیا میں بی جے پی کی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لینے لگی۔ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کا پروپیگنڈہ ایک بارپھر اچھالنے کی کوشش کی گئی جس پر کانگریس نے بی جے پی اور مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کی جھوٹ کی پالیسی ناکام ہو گئی۔ 2016 میں ہونے والے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ پر اپنوں نے ہی مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجیوالا نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوج کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر انڈین آرمی میں بھی تضاد پایا جاتا ہے۔ ایئر چیف مارشل اربپ راہا سرجیکل اسٹرائیک پر ہونے والے سوالوں کا جواب نہیں دے پائے تھے۔ انڈین آرمی کی کارکردگی کا پول اس وقت کھلا جب وائس چیف آف آرمی سٹاف لیفٹینینٹ جنرنل شرد چندر نے کہا کہ بھارتی آرمی کے پاس 68 فیصد ہھتیار استعمال کے قابل ہی نہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں