سانحہ ساہیوال پر کل پنجاب اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ کا اعلان

لاہور(شعیب ہاشمی) سانحہ ساہیوال پر کل پنجاب اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، جے آئی ٹی کی رپورٹ، رولز معطل کر کے پہلے زیر بحث لانے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کر دیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

 

سانحہ ساہیوال، اپوزیشن کا ایوان میں شدید ہنگامہ، اپوزیشن کا ایوان میں جے آئی ٹی کی رپورٹ زیر بحث لانے کا مطالبہ، رولز معطل اور سرکاری کارروائی مؤخر کر کے جے آئی ٹی کی رپورٹ زیر بحث لائی جائے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اجازت نہ دینے پر اپوزیشن کی نعرے بازی ہوئی۔ مطالبہ نہ ماننے پر اپوزیشن سیٹوں سے اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس کے سامنے آگئی، جبکہ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور نعرے بازی شروع کر دی۔

 

اس موقع پر وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت ایوان میں سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کے لیے تیار ہے۔ اپوزیشن نے ہاؤس سے پہلے میڈیا کو سانحہ ساہیوال پر ان کیمرہ بریفنگ دینے پر اعتراض کیا، جس پر اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کا دن ارکان کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کے لیے مختص کر دیا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، قوم حقائق جاننا چاہتی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں