مودی جی کے اینٹی میزائل تجربے کے اعلان کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا گیا

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اینٹی میزائل تجربے کا تھیٹر تو لگا لیا لیکن امریکہ نے خلا کو گندا کرنے پر بھارت کو تنبیہ کی ہے اور ساتھ ہی ناسا نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس تجربے کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

 

باہر والے تو باہر والے، بھارت والے بھی مودی جی کے اینٹی میزائل تجربے کے اعلان کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دے چکے ہیں۔ اور تو اور امریکہ نے بھی نہ صرف تجربے پر تشویش ظاہر کی ہے بلکہ اس کے نتایج سے خبردار بھی کیا ہے۔ امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شیناہن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ خلا کو گندا نہ کرے، خلا تمام انسانوں کی مشترکہ ملکیت ہے جس کو اینٹی میزائل تجربے جیسے اقدامات سے گندا نہیں کیا جانا چاہئیے۔ فلوریڈا میں امریکہ فوج کی سدرن کمانڈ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے پیٹرک شیناہن کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں انسانوں کا خلا پر انحصار بڑھ رہا ہے اس لئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

 

دوسری جانب امریکی ائیر سپیس کمانڈ کے وائس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ تھامسن نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی تجربے کے نتیجے میں ملبے کے 270 ٹکڑے وجود میں آئے ہیں جن کی تعداد آنے والے دنوں میں بڑھ سکتی ہے تاہم فی الحال ملبے سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ناسا کے سربراہ جم برائیڈنسٹائین نے کمیٹی کو بتایا کہ خلائی ملبہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک دفعہ ملبہ پھیل جائے تو اس کو سمیٹنا ناممکن ہوتا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں