نئی ویزا پالیسی کا اعلان، 48 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے میں نرمی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزارت داخلہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، ایران، ملیشیاء، روس اور چائینہ سمیت 48 ممالک کے ساتھ ویزا میں نرمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا تین ماہ کیلئے دیا جائے گا۔

 

وزارت داخلہ نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی، پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 48 ممالک کے ساتھ ویزا میں نرمی کی جائے گی، ان ممالک میں ایران، ملیشیاء، روس، ترکی، چائینہ، سرلنکا، اسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، جبکہ امریکہ، برطانیہ، افغانستان اور بھارت اس فہرست کا حصہ نہیں ہون گے۔

 

نئی ویزا پالیسی سے 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز جبکہ پانچ ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا تین ماہ کیلئے دیا جائے گا۔ نئی پالسی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو اگاہ کر دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں