بین الپارلیمانی کرکٹ ولڈ کپ کیلئے ارکان اسمبلی پر مشتمل پاکستانی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز) بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 2019، پارلیمانی کرکٹ ٹیم کا اعلان، پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے زین قریشی کیپٹن، علی زاہد وائس کیپٹن جبکہ امیر سلطان وکٹ کیپر ہوں گے۔


بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لئے ارکان اسمبلی پر مشتمل پاکستانی ٹیم کا اعلان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کفایت شعاری کے پیش نظر بڑا فیصلہ، پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے منتخب کھلاڑیوں کو خط لکھ بھیجا۔ کسی بھی کھلاڑی پر قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہو گا۔ رہائش، سفری اور دیگر اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی ارکان اسمبلی کو فی کس دو ہزار پاونڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ۔

بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 8 جولائی سے لندن میں 8 ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن ٹرائل کے بعد پی سی بی نے کی۔ پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے زین قریشی کیپٹن، علی زاہد وائس کیپٹن جبکہ امیر سلطان وکٹ کیپر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت، وزرا ڈپٹی اسپیکر سینیٹرز اور صوبائی ارکان اسمبلی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ٹیم کے اعزازی کھلاڑی ہوں گے۔ گورنر کے پی شاہ فرمان بھی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں