وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 3 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 3 جون سے موسم گرما کی تعطیلات ہو گی، وفاقی نظامت تعلیمات حکام کی جانب سے نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں 31 مئی آخری دن ہو گا۔

 

طلباء کیلئے خوشخبری، وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ وفاقی نظامت تعلیمات حکام نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 3 جون سے 16 اگست تک ہو گی۔


حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادروں میں تدریسی سرگرمیاں 17 اگست سے دوبارہ بحال ہو گی۔ ہفتے کے روز عموماً تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں، عملی طور پر وفاقی تعلیمی اداروں میں کلاسزز کا 31 مئی آخری دن ہو گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں