پاکپتن: حضرت بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

 

پبلک نیوز: سلسلہ چشتیہ کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر کے 777 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج پاکپتن میں ہوگیا۔ سجادہ نشین سینکڑوں زائرین کے ہمراہ رسومات ادا کریں گے۔ اندورن اور بیرون ممالک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

سلسلہ چشتہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 777 ویں سالانہ عرس مبارک کی پندرہ روزہ تقریبات آج صبح پاکپتن میں شروع ہو گئیں۔ سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی سینکڑوں زائرین کے ہمراہ رسومات ادا کریں گے جس کے بعد زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات تقسیم کیے جائیں گے۔ عرس تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون اور بیرون ممالک سے زائرین کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 

ضلعی انتظامیہ نے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کی سیکیورٹی کے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے۔ پاکپتن شہر میں عارضی دیواروں کی تعمیر اور آہنی گیٹوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تمام تر انتظامات کا مقصد زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں