ایونجرز اینڈ گیم کی ایک اور کامیابی

پبلک نیوز: ایونجرز اینڈ گیم، اواتار کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ کر دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ایونجرز اینڈ گیم  نے فلم اواتار کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ دالا ہے۔ ایونجرز اینڈ گیم  نے دو ارب 80 کڑور ڈالر کما کر دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

 

اس سے قبل ایونجرز اینڈگیم بگیسٹ گلوبل اوپننگ کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ اینڈگیم 'مارول اسٹوڈیو سپر ہیرو فرنچائز' کی 22 ویں جبکہ بلاک بسٹر ایونجر سیریز کی چوتھی پوزیشن پر ہے۔ مارول کی جانب سے 10 پاور پیک سپر ہیروز کے ساتھ اگلی فلم 2021 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ اواتار 2 بھی اسی سال بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں