امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے پر سمجھوتے کی ایک اور کوشش ناکام

واشنگٹن(پبلک نیوز) امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن برقرار، جزوی حکومتی تعطل ختم ہونے کی ایک اور کوشش ناکام، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کی امیگرنٹس کیلئے ڈاکا پروگرام میں توسیع کی پیشکش ٹھکرادی۔

 

امریکا میں تقریباً ایک مہینے سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے پر سمجھوتے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی، امریکی صدر کی ایک اور پیش کش ڈیموکریٹس نے ٹھکرا دی۔ ٹرمپ، ڈیموکریٹس سے دیوار کے لیے رقم کی منظوری کے بدلے میں شٹ ڈاؤن ختم کرنے سمیت امیگرنٹس کیلئے ڈاکا پروگرام میں توسیع کی پیشکش کی۔

متعلقہ خبر:میکسیکو دیوار: تعمیر کیلئے کنکریٹ استعمال ہو گا یا اسٹیل؟ امریکی صدر نے بتا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 7لاکھ ڈاکا امیگرینٹس کو مزید 3سال کے لیے ورک پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں 3سالہ توسیع کے لیے بھی تیار ہو گئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس اگر پیشکش قبول کر لیں تو شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

 

ٹرمپ نے کانگریس سے میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے 5ارب 70کروڑ ڈالر کی رقم کی منظوری کے بدلے ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ڈریمرز، ٹی پی ایس امیگرینٹس کے مسائل کا مستقل حل پیش نہیں کیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں