پولیو کے 2 نئے کیسز، وزیراعظم کی انسداد پولیو ٹیم متحرک

اسلام آباد (پبلک نیوز) پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء متحرک، عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھجوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آنے پر حکومتی حلقوں میں تشویش کا اظہار۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا متحرک ہوگئے، بابر عطا کی ہدایت پر عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہبچ گئیں۔ ماہرین کی ایک ٹیم کراچی اور دوسری لنڈی کوتل پہنچی گئی۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم لنڈی کوتل میں پولیو سے متاثرہ چار سالہ بچی سائرہ کے گھر پہنچی، والدین سے ملاقات کی اور بچی کا معائنہ کیا۔ ماہرین کو لنڈی کوتل میں انکشاف ہوا کہ پولیو سے متاثرہ چار سالہ بچی سائرہ نے پولیو ویکسین بھی لی تھی ویکسین کے باعث وہ پولیو وائرس کے حملے کے باوجود جسمانی معزوری سے بچ گئی۔ بچی کی چال میں لڑکھڑاہٹ ہے نہ ہی پاوں، ٹانگوں اور بازوں میں کوئی معزوی سامنے آئی،

بابر بن عطا کی ہدایت پر پولیو ٹیم متاثرہ بچی سلمیٰ کے گھر کراچی بھی گئی۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے کراچی مخصوص علاقے میں پولیو ویکسین مہم کی سفارش بھی کی ہے۔

حارث افضل  11 ماه پہلے

متعلقہ خبریں