مسلم لیگ ن کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا

لاہور (پبلک نیوز) لاہور میٹرو بس کی لاگت پر مسلم لیگ ن کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور میٹرو بس منصوبہ 30 ارب سے بھی کم میں مکمل کیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور دعوی مسترد ہو گیا۔ میٹرو بس کو جنگلا بس کہتے نہ تھکنے والوں کی بولتی پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چپ کروادی۔

 

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس میں لاہور میٹرو منصوبے کی تفصیلات پیش کی گئی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس منصوبہ تقریباً 29 ارب 86 کروڑ روپے میں مکمل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس منصوبہ کا تخمینہ 30 ارب روپے سے زائد کا رکھا گیا تھا۔

 

مسلم لیگ ن حکومت پر ایک بار پھر بازی لے گئی۔ لاہور میٹرو منصوبے کو ن لیگ نے 30 ارب روپے سے کم لاگت پر مکمل کیا جبکہ پشاور کی بی آر ٹی کا منصوبہ 14 ارب سے بھی تجاوز کر چکا ہے جو ابھی تک زیر تکمیل ہے۔

حارث افضل  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں