سائبر حملہ: جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 4لاکھ روپےغائب

لاہور (پبلک نیوز) اکاؤنٹ خالی ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ سائبر فراڈ بینک صارفین کے لئے دردِ سر بن گیا۔ جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 4لاکھ روپےغائب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سائبر فراڈ بینک صارفین کے لیے دردِ سر بن گیا۔ کسی کے اکاؤنٹ بھرنے تو کسی کے اکاؤنٹ خالی ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر خرم شاہنواز بھی سائبر فراڈ کی زد میں آگئے۔ڈی ایم ایس کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 4لاکھ روپےنکلوالئے گئے۔

ڈاکٹر خرم کا کہنا ہے بینک کےنمبرسےاکاؤنٹ کی تفصیلات کےلئے کال آئی۔ کچھ دیر بعد رقم ٹرانسفر ہونے کےپیغامات ملے۔ متاثرہ  ڈاکٹر نےبینک حکام کی سرد مہری  پر چیف جسٹس  سے انصاف کی اپیل کر دی

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں