سابق صدر آصف زرداری کو ایک اور نااہلی کی درخواست کا سامنا

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق صدر آصف زرداری کو ایک اور درخواست کا سامنا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ان کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان اور عثمان ڈار سابق صدر آصف زرداری کے خلاف میدان میں آگئے۔ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کو اناہل کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے 2018 کے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی۔ آصف زرداری نے فارم اے اور فارم بی میں بہت ساری غلط بیانیاں کی ہیں۔ سابق صدر نے نیو یارک کا اپارٹمنٹ، پارکنگ اسپیس اور دو بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کیں۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری نیویارک میں پراپرٹی ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت چودہ کروڑ سینتس لاکھ بنتی ہے۔

 

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ آصف زرداری کو آرٹیکل تریسٹھ اے کے تحت پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں