عجب کرپشن کی ایک اور غضبناک کہانی منظر عام پر آگئی

لاہور(شاکر محموداعوان) سابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقے این اے 120 میں الیکشن کمپین پر 245 کڑور خرچ کر دیئے گیے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیجانب سے نواز شریف کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کا اجراء کیا گیا۔

 

مشہور کہاوت ہے، جہاں گیے داستان چھوڑ آئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عجب کرپشن کی ایک اور غضبناک کہانی منظرعام پر آگئی۔ پانامہ سے شہرت پانے والے اور اقامہ پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے انتخابی حلقے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 245 کروڑ ترقیاتی کاموں پر لگا دیا۔ ایل ڈے اے بورڈ آف ڈرایکٹرز نے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کیں تو یہ جا وہ جا، کوئی جواب ہی نہیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف ممبر صوبائی اسمبلی اور ایل ڈی اے بورڈ آف گورنس کی ممبر سعدیہ سہیل کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں لگائے گیے 245 کروڑ سے متعلق بورڈ آف ڈریکٹرز مطمن نہ کرنے پر بجٹ کو مسترد کرتے تھرڈ پارٹی آڈت کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈرایکٹرز کی میٹنگ میں ایل ڈی اے اثاثوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے اور ایل ڈی اے کے ٹینڈرز اور اثاثے رینٹ پر دینے کے لیے صاف اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں