بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 طیارہ گوالیئر ایئر بیس گر کر تباہ

 

پبلک نیوز: پاکستان کو دھمکیاں دینے والی بھارتی فضائیہ کی اپنی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 طیارہ گوالیئر ایئر بیس گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہو گیا۔ معمول کے مشن پر موجود تربیتی طیارہ دوران پرواز کریش ہوا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ، گروپ کیپٹن اور اسکوارڈن لیڈر نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل 27 فروری کو پاکستان میں دراندازی کی کوشش پر پاک فضائیہ نے بھی مگ 21 اڑانے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ تباہ کر کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا تاہم بعد میں حکومت پاکستان نے ابھی نندن کو رہا کر دیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں