اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں ایک اور بے ضابطگی سامنے آگئی

لاہور(ادریس شیخ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا اہم ریکارڈ مل گیا، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں مزید بے ضابطگی کا انکشاف، معاہدے کی خلاف ورزی کر کے منصوبے کی لاگت میں تقریبا 2 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔

 

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں ایک اور بے ضابطگی سامنے آگئی، سرکاری دستاویزات کے مطابق سی آر نورینکو کی جانب سے سول ورکس کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو سونپا گیا، 12.26 ملین امریکی ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا، سی آر نورینکو سے معاہدے کے باوجود ایل ڈی اے کو 1ارب 83 کروڑ 90 لاکھ اضافی ادا کر دیے گئے۔

 

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اضافی اخراجات کا ذکر منصوبے کی دستاویزات ہی نہیں کیا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی متعلقہ ریکارڈ بھی فراہم کرنے میں ناکام رہی، پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت سے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور حکومت 2 ارب کی اضافی ادائیگی کی وضاحت یا ریکوری کرنے میں ناکام رہی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں