شہر قائد کے ایک اور رکشہ ڈرائیور کی خود سوزی کی کوشش

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں ایک اور غربت سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے انتہائی اقدام اٹھا لیا۔ ناظم آباد میں سی این جی نہ ملنے پر رکشہ ڈرائیور کی خود سوزی کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں سی این جی نہ ملنے پر رکشہ ڈرائیور شاہد نے خودسوزی کی کوشش کی جسے شہریوں نے ناکام بنا دی۔ شہر میں دن بھر رکشہ چلانا، محنت مزدوری کرنیوالا رکشہ ڈٖرائیور شاہد کا کہنا تھا حالات سے تنگ آچکا ہوں۔ تین ماہ سے مکان مالک کا مقروض ہوں۔

سر سے چھت چھن جانے کے خوف میں مبتلا شاہد نے سی این جی کے مہنگے داموں کا بھی شکوہ کر دیا۔ زندگی کے پہیے کو بمشکل گھسیٹنے والا رکشہ ڈرائیور اپنے بچوں کی آنکھوں کی پراسرار بیماری پر بھی غمزدہ نظر آیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں