ملکہ برطانیہ کے گھر کی ایک اور شادی

لندن (پبلک نیوز) ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین پیاگھر سدھار گئیں۔ سینٹ جارج چیپل میں شادی کی محفل سجی۔ 850ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی شہزادی یوجین کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا۔ لندن میں پروقار تقریب سجی اور ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین اپنے پیا کی ہوگئیں۔

ڈین آف ونڈسرکے سامنے عہدوپیماں کرنے والے نوبیاہتے جوڑے کی خوشی دیدنی تھی۔ ہوتی بھی کیوں نہ دونوں کی محبت شاہی خاندان کی روایات سے زیادہ پکی  نکلی۔ سات سال قبل شروع ہونے والا ملاقاتوں کا سلسلہ شادی کے بندھن میں بدل گیا۔

رائل ویڈنگ سرمنی سینٹ جارچ چیپل میں سجی جہاں ساڑھے آٹھ سو ملکی اور غیرملکی مہمانوں نے پُرتعیش کھانوں اور شادی کے لیے بنائے گئے خصوصی کیک کا مزہ لیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد بگھی پر بیٹھے نئے جوڑی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے منتظر رہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں